مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنمائوں کاسعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس ..
تازہ ترین : 1

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنمائوں کاسعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی ،سید ناصر شیرازی,مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی اور سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی سمیت دیگر عہدیدران گورنر سند ھ و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے جمہوریت مخالف قوتوں کے خلاف مرحوم کے جرات مندانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی اور قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 23:08:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں