بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات کی ایڈجسٹمنٹ اورمنتقلی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

بدھ 11 جنوری 2017 23:04

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع کے بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات کی ایڈجسٹمنٹ اورمنتقلی کا جائزہ لینے کے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس رانا تنویر ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر الله خاں اور بلدیاتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بلدیاتی اداروں کی دستیاب گاڑیوں ‘ مشینری اور دیگر ساز و سامان کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے صدر اجلاس نے کہا کہ اگر کسی دوسرے محکمے کے پاس بلدیاتی اداروں کی ملکیتی گاڑی یا مشینری موجود ہے تو اسکی فورا واپسی کی جائے ۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ سے الگ قائم کی گئی میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ اور میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ سے الگ قائم کی گئی میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کو یونین کونسلز کے تناسب کے لحاظ سے گاڑیاں ‘ مشینری اور دیگر اثاثہ جات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صدر اجلاس نے ہدایت کی کہ ٹرانزیشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اثاثہ جات کی منتقلی میں کسی قسم کی دقت پیش نہیں آنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :