شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کا ماڈل اسکول شہر سے یونیورسٹی میں نو تعمیر شدہ عمارت میں شفٹ

بدھ 11 جنوری 2017 23:03

سکھر۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کا ماڈل اسکول شہر سے یونیورسٹی میں نو تعمیر شدہ عمارت میں شفٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکول میں کلاسز کا آغاز12جنوری 2017سے ہوگا ، اس سلسلے میں والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی ماڈل اسکول میں بھجیں۔