وزیراعلیٰ سندھ کی گورنر سندھ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کااظہار

بدھ 11 جنوری 2017 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی عدالتی خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کی روح کو اپنے جواِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے ۔

آمین ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صوبے میں ایک دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ مرحوم گورنر کے خاندان اور پرنسپل سیکریٹری سے رابطہ کر کے مرحوم کی تدفین کے حوالے سے انتظامات کریں ۔#

متعلقہ عنوان :