وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصلیٹ آمد ،سابق ایرانی صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ ایرانی قونصلیٹ گئے جہاں پر انہوںنے ایران کے قونصل جنرل سے سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ ایرانی قونصلیٹ میں سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور امداد پتافی بھی موجود تھے ۔#

متعلقہ عنوان :