ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

بدھ 11 جنوری 2017 22:58

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1177ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں85روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت42 ہزار 942روپے سے کم ہوکر42ہزار857روپے پرآگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پربرقراررہی ۔