انصاف کا حصول ہمارا آئینی حق ہے، سپریم کورٹ سے انصاف کیلئے پر امید ہوں ،شیخ رشید

شریف خاندان کہہ دے کر منی ٹریل نہیں ہے تو کیس ہارنے کا اعلان کرتاہوں قطری شہزادے کا خط صرف نواز شریف کے لئے ریسکیو ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 11 جنوری 2017 22:56

انصاف کا حصول ہمارا آئینی حق ہے، سپریم کورٹ سے انصاف کیلئے پر امید ہوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کا حصول ہمارا آئینی حق ہے۔ سپریم کورٹ سے انصاف کے لئے پر امید ہوں شریف خاندان کہہ دے کر منی ٹریل نہیں ہے تو کیس ہارنے کا اعلان کرتاہوں۔ پانامہ کیس کا فیصلہ ضرور آئے گا اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ قطری شہزادے کا خط صرف نواز شریف کے لئے ریسکیو ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھیآیا تو قبول کریں گے لیکن دوبارہ دھرنا بھی دیں گے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آئے گا میں سپریم کورٹ سے پر امید ہوں۔ انصاف کابول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل (9) کے انصاف کا حصول ہمارا حق ہے۔

(جاری ہے)

ہم کوئی کاروباری ڈیل نہیں کررہے بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں عوام کی آنکھوں میں مرچیں ڈالی جاسکتی ہیں لیکن عوام کی سوچ کو محدود نہیںکیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی مان چکی ہے کہ بیرون ملک جائیداد اس کی ہے یہ جائیداد کیسے خریدی یہ ثابت کرنا باقی ہے قطرہ شہزادے کا خط نواز شریف کیلئے ریسکیو ہے اور کچھ نہیں یہ خط ایمرجنسی میں بنایا گیا ہے اس خطے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول کریں گے لیکن حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف دوبارہ دھرنا بھی دیں گے ۔