ملازمہ طیبہ تشددکیس میں نیاموڑ،سپریم کورٹ کارائے عثمان کھرل کیخلاف تحقیقات کاحکم ..
تازہ ترین : 1
ملازمہ طیبہ تشددکیس میں نیاموڑ،سپریم کورٹ کارائے عثمان کھرل کیخلاف ..

ملازمہ طیبہ تشددکیس میں نیاموڑ،سپریم کورٹ کارائے عثمان کھرل کیخلاف تحقیقات کاحکم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء):سپریم کورٹ میں ملازمہ طیبہ تشددکیس نے نیاموڑ اختیارکرلیاہے،سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی رائے عثمان کھرل کیخلاف تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں جب طیبہ کے مبینہ والد سے استفسار کیا گیا تھا تو محمد اعظم کا کہنا تھا کہ رائےعثمان کھرل کی گاڑی میں اسلام آباد آئے۔ رائے عثمان کھرل کا ملوث جج راجہ خرم سے کیا تعلق ہے؟ اس کا پتا لگانے کیلئے عدالت نے فیصل آبادکے حلقہ 56سے ایم پی اے رائے کھرل عثمان کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیاہے۔عثمان کھرل کا کہنا تھا کہ میں اعظم کو جانتا تک نہیں۔ مجھے طیبہ کیس کا بھی کچھ پتا نہیں ہے۔عدالت مجھے بلائے گی تو میں حاضر ہو جاؤں گا۔

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 21:38:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں