سردی کی شدت میں اصافے کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ ..
تازہ ترین : 1

سردی کی شدت میں اصافے کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

لاہور میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ ‘ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس بندش نے شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) سردی کی شدت میں اصافے کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا‘ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس بندش نے شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گیس لوڈشیڈنگ پر اقبال ٹاون نرگس بلاک کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد شر یک ہوئی جن کا کہنا تھاکہ گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود ہر ماہ ہزاروں روپے بل آجاتا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی جانب سے مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا ۔سردی کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس بندش نے شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہیجس پر حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 21:27:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں