وزیراعظم نوازشریف کسی ایک سے نہیں بلکہ سب سے مشورہ کرتے ہیں ،ہم سب ان کے دیئے ہوئے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں ،پاکستان نئی سمت میں اپنے تعلقات بڑھا رہا ہے ،ہم نے اپنی فارن پالیسی میں بہت سی کامیاں حاصل کی ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 11 جنوری 2017 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کسی ایک سے نہیں بلکہ سب سے مشورہ کرتے ہیں ،ہم سب ان کے دیے ہوئے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں ،پاکستان نئی سمت میں اپنے تعلقات بڑھا رہا ہے ،ہم نے اپنی فارن پالیسی میں بہت سی کامیاں حاصل کی ہیں ۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان اپنے تعلقات نئی جہت میں بڑھا رہا ہے اور ہمیں فارن پالیسی میں بہت ساری کامیابیاں ملی ہیں ، وزیراعظم کسی ایک سے نہیں سب سے مشورہ کر کے کام کرتے ہیں ،ان کے ویژن کے مطابق ہم سب کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈپلومیٹک پالیسی اسی طرح جاری رہے گی ،پاکستان نے انٹرنیشنل سٹی میں تین سال میں 19الیکشن لڑے جس میں سے 17میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

طارق فاطمی نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ اگلے ایک سال میں کشمیریوں کو آزادی مل جائے گی تو یہ حقیقت پر مبنی بات نہیں ہے ،پاکستانی عوام کی خواہش ضرور ہے کہ کشمیریوں کو جلد سے جلد ان کے حقوق ملیں،دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کبھی کم نہ ہو ،افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن دیکھنا چاہتے ہیں ،ہم نے35لاکھ افغان پناہ گزینوں کو کئی سالوں تک پناہ دی ،امید ہے افغانستان اس بات کو بھی نہیں بھولے گا ،پاکستان اور افغانستان کو مل کر مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے ۔