وزیراعلیٰ سندھ کی سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت

بدھ 11 جنوری 2017 22:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایرانی قونصلیٹ گئے جہاں پر انہوں نے ایران کے قونصل جنرل سے سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ ایرانی قونصلیٹ میں سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور امداد پتافی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :