اسلام آباد ہائی کورٹ ، معمولی جرمانوں کی عدم ادائیگی پر بیرون ملک جیلوں میں قید ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد ہائی کورٹ ، معمولی جرمانوں کی عدم ادائیگی پر بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو امداد کی فراہمی کی درخواست پر متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمولی جرمانوں کی عدم ادائیگی پر بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی و مالی امداد کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست پر وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ ، وزارت اوورسیز پاکستانی ، وزارت قانون اور کابینہ ڈویژن سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے یہ احکامات گزشتہ روز ڈاکٹر فرحت جاوید ہاشمی کی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کئے۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 22:50:55

اپنی رائے کا اظہار کریں