(ن) لیگ والوں کو ملک اور قوم سے جھوٹ بولنے اور کر پشن کر نے کے سواکوئی کام نہیں آتا ‘پوری قوم کر پشن کے خاتمے کی جنگ میں متحد ہو چکی ہے ‘ نوازشریف کی کر پشن پوری قوم کیسامنے بے نقاب ہو چکی ہے‘تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گی ‘قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ لازمی ہے

عمران خان کی بنی گالہ میں شاہ محمودقر یشی اور چوہدری سرور سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ والوں کو ملک و قوم سے جھوٹ بولنے اور کر پشن کر نے کے سواکوئی کام نہیں آتا ‘پوری قوم کر پشن کے خاتمے کی جنگ میں متحد ہو چکی ہے ‘ نوازشریف کی کر پشن پوری قوم کیسامنے بے نقاب ہو چکی ہے‘تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گی ‘قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بنی گالہ میں وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران پانامہ کیس ‘ملک سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر عمران خان نے کہا کہ کر پشن صرف تحر یک انصاف کا ہی نہیں پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کرتے ہوئے کر پشن کے خلاف میدان میں جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب کرپشن کر نیوالے اپنے انجام سے دورچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کر پشن کے خلاف عدالت سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :