سول ہسپتال ٹھٹھہ کے نئے شعبہ ایم جنسی یونٹ کے مد میں تمام ادائیگی کے باوجود عمارت مکمل نہ ہوسکی

صوبائی سیکریڑی صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نینوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 11 جنوری 2017 22:39

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) صوبائی سیکریڑی صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے کروڑوں روپے کی لاگت سے سول ہسپتال ٹھٹھہ کے نئے شعبہ ایم جنسی یونٹ کے مد میں ٹھیکیدار کو تمام ادائیگی کے باوجود عمارت کی تاحال عدم تکمیل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو فوری منصوبے کے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کا حکم جاری کیا سیکریڑی صحت نے شعبہ ایمرجنسی کے نئے یونٹ کا معائنہ بھی کیا اور ہونے والے کام کا جائز بھی لیااس سے قبل اسپتال کے ایم اے ڈاکٹر لعل میر شاہ نے بتایا کہ بلڈنگ کا کام 80فیصد مکمل ہوا ہے جبکہ20 فیصد باقی ہے تاہم چارج لینے والے مرف این جی اوز کے سی او سید میراں شاہ نے کام کو صرف 20فیصد قرار دیا اس شعبہ ایمرجنسی یونٹ کا افتتاح سابق صوبائی وزیر سید اویس مظفر ہاشمی نے کیا تھا تاہم تین سال گزار جانے کے باوجود شعبہ ایمرجنسی یونٹ کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا۔

#

متعلقہ عنوان :