گورنر خیبر پختونخوا کاگورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کی وفات پر دلی تعزیت اورافسوس کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کی وفات پر دلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :