ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں لیگی کارکنوں کو بھر تی کرنے کیلئے راتوں رات سیکریٹری ایکسائز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے

پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری وزیر وقار کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 22:33

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء)پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وزیر وقار نے کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں لیگی کارکنوں کو بھر تی کرنے کیلئے راتوں رات سیکریٹری ایکسائز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کی کچن کابینہ کا پہلا اور آخری ہدف ہے کہ مال بنائو اور بھاگ جائو کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی جماعت حادثاتی طور پر حکومت میں آئی ہے اور انہیں زندگی میں دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے کا موقع نہیں ملے گا اس لئے بڑی ہوشیاری سے کرپشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے زیر اہتمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں جاری ٹیسٹ کے دوران سیکریٹری کا تبادلے کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح سے بھی لیگی کارکنوں کو بھرتی کیا جائے انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن ہونے کا دعویٰ کرنے والے کو کرپشن کرنے کی کس نے اجازت دی ہے ۔