لاہور،انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 5 ہزار افرادکو شوکاز نوٹس جاری

پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ریکارڈ حاصل کر کے جون 2016 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز سے انکم ٹیکس وصولی کیلئے کارروائی شروع کردی

بدھ 11 جنوری 2017 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) ایف بی آر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ریکارڈ حاصل کر کے جون 2016 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز سے انکم ٹیکس وصولی کیلئے کارروائی شروع کردی، ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے 5 ہزار لاہوری نان فائلرز کو شوکاز نوٹس بھجوا دیئے۔ایف بی آرنے پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت دیگر صوبوں کی ریونیو اتھارٹیز سے سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کا ریکارڈ حاصل کرکے لاہور سمیت ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھجوا دیا ہے۔

ایف بی آر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹریشن کے باوجود ایف بی آر کو جون 2016 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے ریجنل ٹیکس آفس ٹو کو بھجوائی گئی فہرستوں کے مطابق لاہور ڈویژن میں 5 ہزار نان فائلرز ہیں جوکہ پی آر اے کو ٹیکس ادائیگی کرنے کے باوجود ایف بی آر میں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آر ٹی او ٹو نے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے حاصل کردہ ریکارڈ کی روشنی میں شہر کے 5 ہزار نان فائلرز کو شوکاز نوٹسز بھجوادیئے ہیں ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز پر انکم ٹیکس کے سیکشن 147 اے کے تحت 3 فیصد کے حساب سے انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہیکہ پی آر اے میں ظاہر کی گئی سیلز سروسز پر 3 فیصد کے حساب سے انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :