وفاقی حکومت کا چوتھی اسلامک سلیڈرٹی گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کا 200رکنی دستہ بھیجنے کا عندیہ دیدیا

بدھ 11 جنوری 2017 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے رواں سال مئی میں منعقد ہونیوالی چوتھی اسلامک سلیڈرٹی گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کا 200رکنی گیمز میں بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کیساتھ ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

جس میں اسلامک گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی دستے کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری پی او اے نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا کہ چوتھی اسلامک سلیڈرٹی گیمز رواں سال 12مئی سے 22مئی تک آذر بائیجان میں منعقد ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اتھلیٹکس، باکسنگ، باسکٹ بال ، ہینڈ بال، کراٹے، شوٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ووشو، فری سٹائل ریسلنگ اور زور خانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کا کہنا تھا کہ اسلامک گیمز میں پاکستانی دستے کے شرکت پر اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے سمری منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اتھلیٹس انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرئے جبکہ جلد اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :