آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد ..
تازہ ترین : 1

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کاسابق ایرانی صدر علی ہاشمی رفسنجانی اور گورنر سندھ جسٹس(ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے سابق ایران کے صدر علی ہاشمی رفسنجانی اور گورنر سندھ جسٹس(ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنما?ں نے کہا کہ علی ہاشمی رفسنجانی ایک قابل راہنما تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں ایرانی ملک و ملت کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے گورنرسندھ جسٹس(ر)سعیدالزمان صدیقی کی وفات پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفین کے درجات میں بلندی کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 22:17:47

اپنی رائے کا اظہار کریں