لاہور ‘محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افرادجاں بحق ‘8 زخمی

بدھ 11 جنوری 2017 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) لاہور کے علاقہ محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افرادجاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ کے جھلسنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد کے زخمی ہوئے جن کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے ریسکیوذرائع کے مطابق 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں اور ان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال پتہ نہیں لگ سکی ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے آگ پہلے ایک بلاک سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :