وفاقی دارالحکومت میں چوروں کا راج ،یک ہی دن میں چوری و نقب زنی کی پانچ وارداتیں

شہری عدم تحفظ کا شکار،لاکھوں مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

بدھ 11 جنوری 2017 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں چوروں کا راج قائم ہوگیا۔ایک ہی دن میں چوری و نقب زنی کی پانچ وارداتوں میں شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا،شہری لاکھوں مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔پولیس نے مقدمات درج کرکے شہریوں کوطفل تسلیاں دینے کا کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ شمس کالونی کی حدود سے چار نامعلوم افراد مدعی مشتاق کے گھر سے زیورات، نقدی اور قیمتی سات موبائل فون لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تھانہ شہزاد ٹائون میں ڈاکٹر مطیع اللہ نے پولیس میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دی ہے کہ پانچ نامعلوم افراد نقدی، زیورات اور موبائل لے کر فرار ہوگئے، تھانہ کھنہ کی حدود سے چوروں شاہد لطیف کے گھر کا صفایا کر دیا نامعلوم افراد مدعی کے گھر سے پرائز بانڈ، نقدی و زیورات اڑا لے گئے، تھانہ کورال کی حدود میں محمد اکبر کے گھر سے زیورات اور نقدی چوری ہو گئی مدعی نے گھریلو ملازمہ عابدہ اور صدف پر شک کا اظہار کر دیا۔ وفاقی پولیس نے تمام مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا