آثار قدیمہ کے حوالے سے کٹاس راج کو امتیازی حیثیت حاصل ہے،ہندو قوم کیلئے یہ ایک مقدس آستانہ ہے،مگر ہندوؤں کے ساتھ ساتھ سکھ،بت مت اور اسلام یعنی چاروں تہذیبوں کا یہ ایک سنگم بھی ہے،اس کی تاریخ پانچ ہزار سال قبل مسیح تک پرانی ہے،دنیا بھر سے ہندو کٹاس راج کی یاترہ کی خواہش رکھتے ہیں ،یہ مقام تاریخ اور آثار قدیمہ میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے بھی کشش کا باعث ہے،یہی وہ مقام ہے جہاں البیرونی نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت زمین کا کتر دریافت کیا،جو معمولی ردوبدل کے بعد جدید دور میں بھی رائج ہے
جب اسلام کا سفر شروع ہوا تو اس وقت بھی مسلمان اقلیت میں تھے، مکہ مکرمہ میں ان کو اکثریت کے جبر کا سامنا کرناپڑا،اس جبر کی وجہ سے انہیں ہجرت کرنا پڑی لیکن جب مدینہ منورہ میں مسلمان اکثریت بن کر ابھرے اور اقتدار ان کے ہاتھوں میں آگیا تو انہوں نے وہاں رہنے والی اقلیتوں کے ساتھ عزت ور احترام کا سلوک کیا،اﷲ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمدؐنے یثرب کے غیر مسلم قبائل اور یہودیوں سے معاہدے کیے،ان کے بنیادی حقوق ادا کرنے کی ضمانت دی،آپؐنے ان کو مدینہ شریف میں مسلمانوں کے ساتھ ایک امت قرار دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مسلمانوں کو بطور اقلیت مکہ مکرمہ میں جو جبر اور ظلم برداشت کرنا پڑے،ریاست مدینہ میں آباد اقلیتی افراد کو ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے،اﷲ کے رسولؐنے حبشہ کے مسیحی بادشاہ نجاشی کو بھی ہمیشہ اچھے الفاظ سے یاد کیا کیونکہ انہوں نے مسلمان اقلیت کے ساتھ حسن سلوک روارکھا تھا وزیر اعظم نوازشریف کے کٹاس راج میں مندر کی تزئین و آرائش اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کا مکمل متن
بدھ 11 جنوری 2017 20:36
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.