اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کا جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرد سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ‘عدلیہ کیلئے ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے بحیثیت جج اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ ان کی وفات ایک ناقابل ِتلافی نقصان ہے اورمجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔عبداللہ حسین ہارون نے گورنر سندھ مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :