پاکستان کرغستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور پاکستانی عوام ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کرغستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور پاکستانی عوام کرغستان سے تعلقات کو بڑی قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان اور کرغستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں کاسا 1000 کا منصوبہ بہت اہم ہے ،یہ منصوبہ توانائی کی کمی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا

صدر ممنو ن حسین کی کرغستان کے اقتصادی امور کے وزیر اور مشتریہ چیئرمین پاکستان کرغستان جوائنٹ وزارتی کمیشن جوشیو ارزیبک اورزوبوکووچ کی سربراہی میں ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور پاکستانی عوام کرغستان سے تعلقات کو بڑی قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان اور کرغستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں کاسا۔1000 کا منصوبہ بہت اہم ہے اور یہ منصوبہ توانائی کی کمی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا، پاکستان کرغستان کے ساتھ توانائی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

وہ بدھ کو ایوان صدر میں کرغستان کے اقتصادی امور کے وزیر اور مشتریہ چیئرمین پاکستان کرغستان جوائنٹ وزارتی کمیشن جوشیو ارزیبک اورزوبوکووچ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کرغستان سے تعلقات کو بڑی قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں کاسا۔

1000 کا منصوبہ بہت اہم ہے اور یہ منصوبہ توانائی کی کمی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ توانائی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ پورے خطے کے ممالک ایک دوسرے سے رابطیمیں رہیں اور اس کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ پاکستان جنوبی ایشیا، چین اور وسط ایشیائی ممالک میں روابط کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے وسط ایشیائ ممالک بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور کرغستان ٹرانسپورٹ ، توانائی اورتجارتی شعبوں میں اضافہ کر کے غربت کے خاتمے کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اقتصادی لحاظ سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے تحت کیے گئے اقدامات کو سراہا رہے ہیں۔

خطے میں باقی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہور ہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیائی ممالک تجارت کے حجم کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں اس سے باہمی روابط میں اضافہ ہو گا اور اقتصادی حالت بھی بہتر ہو گی۔ صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ کرغستان یوروایشین اکنامک یونین کی ممبر شپ کیلئے پاکستان کی حمایت کرے گا۔صدر مملکت نے پاکستان اور کرغستان کے اعلی ٰسطح کے دوروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 22:02:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں