آرٹس کونسل کراچی کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری گورنر سندھ کے انتقال ..
تازہ ترین : 1

آرٹس کونسل کراچی کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری گورنر سندھ کے انتقال کے باعث تعزیتی ریفرنس میں تبدیل

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں نومنتخب عہدیداران وگورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے باعث ملتوی کر کے گورنر سندھ کی تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کردی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرائی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نومنتخب عہدیداران و گورننگ باڈی سے حلف لینا تھا۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گورنر سندھ ہمارے چیف جسٹس بھی رہے ہیں، ان کے انتقال کے بعد یہ مناسب نہیں کہ یہ تقریب حلف برداری منعقد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کے ساتھ مشورے کے بعد طے پایا ہے کہ یہ تقریب اب (کل) بروز جمعہ 13 جنوری کی شام 5 بجے منعقد ہو گی جس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ بعد ازاں قاری حامد محمود نے مرحوم گورنر سندھ کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 22:00:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں