عبداللہ حسین ہارون کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار ..
تازہ ترین : 1

عبداللہ حسین ہارون کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، عدلیہ کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں جا سکتا، انہوں نے بحیثیت جج اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال پر ایک ناقابل ِتلافی نقصان ہے اور مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ عبداللہ حسین ہارون نے گورنر سندھ مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 22:00:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں