پاکستان تحریک انصاف کا اکبر بلوچ اوراصغر بلوچ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 جنوری 2017 21:58

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان اکبر بلوچ اور اصغر بلوچ کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب اور ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ اس موقع پر مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف اور گرفتار کارکنان نے آزادی کے لئے شدید نعرے بازی کی‘ احتجاج کی قیادت پی ٹی آئی حیدرآباد ریجن کے صدر خاوند بخش جیجواور دیگر نے کی اس موقع پر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی دفتر سے حیدرآباد پریس کلب تک جانے والے سڑک کو خاردار تاریں لگاکر بند کردیا‘ جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو کینٹ تھانہ کی پولیس نے ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خاوند بخش اور دیگر نے کہا کہ حیدرآباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایاانہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔