گورنر پنجاب کا گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی وفات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار ..
تازہ ترین : 1

گورنر پنجاب کا گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی وفات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے (آمین)۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 21:54:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں