سندھ حکومت کا سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان،قومی پرچم سرنگوں رہے گا

بدھ 11 جنوری 2017 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) سندھ حکومت نے گورنر جسٹس (ر ) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، آج جمعرات کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا، گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال کے بعد سندھ حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے، سندھ کے تمام سرکاری اداروں میں آج سوگ ہوگا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ کو گورنر کی تدفین کے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :