خادم اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر بحریہ سکول گوادر کی بنیا د رکھی گئی:رانا مشہود
خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول گوادر سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے ، یہ فلیگ شپ پراجیکٹ گوادر کے بچوں کیلئے انہول تحفہ ہے دانش سکولوں اور انڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے پنجاب حکومت کا تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوںکو شامل کرنے سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے، پنجاب بڑا بھائی بن کر دکھا رہا ہے، صوبائی وزیر تعلیم کا خادم پنجاب بحریہ سکول گوادر سے متعلق اجلاس سے خطاب
بدھ 11 جنوری 2017 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برادر صوبہ تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ’’خادم پنجاب ماڈل سکول گوادر‘‘ منصوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔اجلاس میں نیول کموڈور اکبر نقی، سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ، مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز خیرات حسین اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول گوادر کی تعمیر سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ ٹریننگ دے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادرمیں تعمیر ہونے والے خادم پنجاب ماڈل سکول کے منصوبے پر اعلیٰ معیار کا کام یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوں کوبھی شامل کیا ہے اور حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادرمیں تعمیر ہونے والے خادم پنجاب ماڈل سکول کے منصوبے پر اعلیٰ معیار کا کام یقینی بنایا جائے گا۔ (سعید)مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.