اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے، احسن اقبال

مغربی روٹ کے بارے میںوفاق نے تمام صوبوںکے تحفظات دورکردیئے ہیں،پوراملک بشمول خیبر پختونخوااوربلوچستان مستفیدہوںگے، روزگار میسر آئے گا ،پاکستان ایشیا میں تجارت کا مرکز بن جائیگا توانائی بحران کے خاتمے کیلئے انتھک کاوشوںکی بدولت اب توانائی بحران پرکافی حدتک قابوپایاجاچکاہے، لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ،تعلیم معاشرے کی ترقی کاواحدذریعہ ہے ہمیںایسی افرادی قوت کی ضرورت ہے،لیپ ٹاپ سکیم حوصلہ افزاء ہے ،صوابی یونیورسٹی میں نئے کیمپس کے افتتاح پر خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 21:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی ڈاکٹراحسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے،مغربی روٹ کے بارے میںوفاق نے تمام صوبوںکے تحفظات دورکردیئے ہیں،CPECسے پوراملک بشمول خیبر پختونخوااوربلوچستان مستفیدہوںگے،لوگوںکوروزگارکے وافرمواقع میسرآئیںگے اورپاکستان ایشیامیںتجارت کامرکزبن جائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے صوابی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے افتتاح کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان اورچین وسطی اشیائے اورجنوبی ایشیائے ریاستوںجیسے اہم خطوں کیساتھ منسلک ہوجائیگا،ایک اندازے کے مطابق اقتصادی راہداری کے ذریعے خطے کے تین ارب انسان آپس میںجڑجائینگے جس میں پاکستان کے جغرافیائی حیثیت کاکردارمسلمہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے انتھک کاوشوںکی بدولت اب توانائی بحران پرکافی حدتک قابوپایاجاچکاہے،2013میں18گھنٹے لوڈشیڈنگ عام بات تھی جواب تقریباًنہ ہونے کے برابر ہے،2018تک11ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈسٹیشن میںشامل ہوجائیگی اورپاکستان مکمل طورپراندھروںسے نکل جائیگا۔ڈاکٹراحسن اقبال نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل وفاقی حکومت کی ترجیحات کاحصہ ہے جس کی تکمیل ایک سال میںیقینی بنادیاجائیگا، وفاقی حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوںکی بدولت پاکستان کاشمارتیزترترقی کرنیوالے معاشی طاقتوںمیںشمارکیاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی عفریت ختم ہوچکی ہے،امن کی بحالی کی وجہ سے اب سرمایہ کارپاکستان کارخ کررہے ہیںجووزیراعظم نوازشریف اور انکی ٹیم کی شبانہ روزکاوشوںکی مرہون منت ہے۔انہوںنے کہاکہ تعلیم معاشرے کی ترقی کاواحدذریعہ ہے ہمیںایسی افرادی قوت کی ضرورت ہے جوجدیدعلوم کے ذریعے پاکستان کوترقیافتہ قوںکی صف میںکھڑاکرسکے،نوجوان پاکستان کی امیداوراثاثہ ہیںاورملک کامستقبل انکے ہاتھوںمیںہے اسلئے وہ ملک کی خدمت کیلئے اپنے آپ کوہمہ وقت تیاررکھیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم سے طلباء وطلبات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے،وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ میرٹ میںپورانہ اترنے والے طلبہ کوبھی کم قیمت پرلیپ ٹاپ فراہم کی جائیںجس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔