ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 21:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی ہندو کمیونٹی کو مرحوم گورنر سے کئی توقعات وابستہ تھیں، ڈاکٹر رمیش نے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔