جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار افسوس
تازہ ترین : 1

جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گورنر سندھ ، اور سابق چیف جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ملک و قوم کے لیے گرانقدر خدمات کی تحسین کی ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، نائب امر اء اسد اللہ بھٹو اور راشد نسیم نے بھی گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 21:46:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں