اسلام آباد، تھانہ کھنہ کی حدود میں پلازے سے گر کر وفاقی پولیس کا سابق اہلکار ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد، تھانہ کھنہ کی حدود میں پلازے سے گر کر وفاقی پولیس کا سابق اہلکار جاں بحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)وفاقی دارلحکومت کے تھانے کھنہ کے علاقے میں پلازسے سے گر کر وفاقی پولیس کا سابق اہلکار جاں بحق ہو گیا، اے ایس آئی علی رضا کو برطرف کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے میں پلازے سے گر کر وفاقی پولیس کا سابق اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق اے ایس ایء علی رضا کو برطرف کیا گیا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کا پوسٹ مارٹم بھی کر لیا گیا اور واقعہ اتفاقیہ ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں ۔پولسی کے مطابق علی رضا بلڈنگ کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوا۔(رڈ)
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 21:43:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں