سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے حالات زندگی پر ایک نظر
سعید الزمان صدیقی نے 1937میں بھارتی شہر لکھنو میں آنکھ کھولی، 1954میں جامعہ ڈھاکہ سے گریجویشن کی ‘1980میں سندھ ہائیکورٹ کے جج ‘1990میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر ہوئے ‘یکم جولائی 1999کو چیف جسٹس آف پاکستان بنے ‘جنوری 2000تک خدمات سرانجام دیں مشرف دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار پر عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی 11 نومبر 2016ء کو گورنر سندھ کے 31 ویں گورنر کا حلف اٹھایا اور 11جنوری کو خالق حقیقی سے جا ملے
بدھ 11 جنوری 2017 21:41
(جاری ہے)
انہوں نے 1954میں جامعہ ڈھاکہ سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی اور 1980میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔سعید الزماں صدیقی نے 1990میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالا جبکہ وہ یکم جولائی 1999کو چیف جسٹس آف پاکستان بنے اور جنوری 2000تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔
جسٹس سعید الزماں صدیقی نے مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ان کی خدمات کے باعث حکومت نے انہیں 11 نومبر 2016ء کو گورنر سندھ تعینات کیا لیکن تعیناتی کے دو دن بعد ہی وہ شدید بیمار ہو گئے ۔بدھ کی دوپہر بھی انہیں سینے میں شدید تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال لایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔جسٹس سعید الزماں صدیقی دو ماہ تک گورنر سندھ رہے۔ وہ صوبہ سندھ کے 31 ویں گورنر تھے۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.