ای سی سی نے برآمد کنندگان کیلئے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کے حوالے سے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دیدی

نیلم جہلم سرچارج کی ختم ہونیوالی تاریخ میں 30جون2018 توسیع دینے کیلئے پانی وبجلی کی وزارت کی تجویز کی منظوری

بدھ 11 جنوری 2017 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے برآمد کنندگان کیلئے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کے حوالے سے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دے دی،ای سی سی نے نیلم جہلم سرچارج کی ختم ہونیوالی تاریخ میں 30جون2018 توسیع دینے کیلئے پانی وبجلی کی وزارت کی تجویز کی منظوری بھی دی۔بدھ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج اسلام آباد میں اپنے اجلاس میں اشیاء کی قیمتوں اشیا کے ذخائر کی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارتی کارکردگی اور ٹیکس محصولات سمیت اہم اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لیا۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں برآمد کنندگان کیلئے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کے حوالے سے خزانہ ڈویژن کی طرف سے جمع کرائی گئی سمری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اجلاس میں نیلم جہلم سرچارج کی ختم ہونیوالی تاریخ میں 30جون2018 توسیع دینے کیلئے پانی وبجلی کی وزارت کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی سیٹلمنٹ کیلیے واپڈا کیلئے حکومتی ضمانت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔(و خ )

متعلقہ عنوان :