ملکی ترقی میں دھرنے نہیں حکمرانوں کی کرپشن اور کمیشن رکاوٹ رہی‘محمو د الرشید

جتنی لاقانونیت، جرائم، کرپشن بدترین گڈ گورننس پنجاب میں ہے اتنی کہیں نہیں‘اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی

بدھ 11 جنوری 2017 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ ملکی ترقی میں دھرنے نہیں حکمرانوں کی کرپشن اور کمیشن رکاوٹ رہی، وزیر اعظم کے خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اندھیروں کا ذمہ دار ماضی کی حکومتوں کو ٹھہرانا دراصل اپنی خامیوں کو چھپانا ہے ، پا نا ماکیس کرپشن کے تابوت میںآخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی اور وہ فیصلہ دے گی جس کا پوری قوم انتظارکر رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں واقع دفتر میں آگ سے ہونے والی سات ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مذکورہ دفتر میں اور نج ٹرین منصوبے پر کام ہو رہا تھا اور مرنے والے مزدور ہیں، جلد باز اور نج ٹرین منصوبہ پہلے ہی دو درجن کے قریب افراد کی زندگیاں نگل گیا آخر کب تک غریب مرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں کے ذمہ ذار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور ان پر ہی اسکا مقدمہ درج کیا جائے۔ میاں محمود الر شید نے حکومت پنجاب سے مطالبہ بھی کیا کہ انسانوں کو اپنی ترجیح بنائیں نا کہ سڑکوں پلوں کو۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ جتنی لاقانونیت، جرائم، کرپشن بدترین گڈ گورننس پنجاب میں ہے اتنی کہیں نہیں۔

ہسپتالوں میں لوگ مر رہے ہیں، ادویات نہیں مل رہیں، والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں سے پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں داخل کرا رہے ہیں ایک سال میں 25ہزار طلبہ نے سرکاری سکول چھوڑے، کرپشن میں صوبے کا پہلا نمبر ہے، یوں تو وزراء کی فوج ہے لیکن عوام کو ایک دھیلے کا ریلیف نہیں مل رہا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ جب تک وسائل عوام پر خرچ نہیں ہونگے تب تک گڈ گورننس صرف دعوئوں تک محدود رہے گی لٰہذا حکومت کو اپنی ترجیحات بدلنا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :