مسلم ممالک کا فوجی اتحاد اسلامی نیٹو ہے : علامہ ممتاز اعوان

مخالفت یہودی و قادیانی سازش، دنیابھر کے مسلمان اسلامی اتحادی فوج کیساتھ ہیں تاجکستان،آذربائیجان ،انڈونیشیا کی شمولیت خوش آئند ،تعداد جلد50سے بڑھ جائیگی

بدھ 11 جنوری 2017 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ اور عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے ترجمان علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ 39مسلم ممالک کا فوجی اتحاد در حقیقت ایک اسلامی نیٹو ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی دعائیں اور ہمدردیاں اسلامی فوجی اتحاد کیساتھ ہیں اس اتحاد سے عالم کفر کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں جبکہ مخالف مہم جوئی یہودی و قادیانی سازش ہے جو سراسر اسلام و مسلم دشمنی پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

نیز علامہ ممتاز اعوان نے تین مسلم ممالک تاجکستان،آذر بائیجان اور انڈونیشیا کی طرف سے اس اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کی خواہش کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد اسلامی فوجی اتحاد کی تعداد 50سے بھی تجاوز کر جائیگی بیشتر مزید مسلم ممالک اس اتحاد میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں اور یہ اتحاد عالم اسلام کی آواز ہے مخالفت کرنیوالے امریکی ،اسرائیلی و بھارتی زبان بول رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :