وزیراعلیٰ کی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کی جھلکیاں

بدھ 11 جنوری 2017 21:13

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں جناح ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے قصور کی رہائشی خاتون کادردمندانہ انداز میں ذکر کیا اورکہا کہ اگر یہ کسی وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ، وزیر،سیاستدان ،جج،جرنل یا کسی اور بڑے کی والدہ ہوتی تو ہسپتالوں میںدھکے نہ پڑتے بلکہ پورا ہسپتال ان کے علاج کیلئے آگے پیچھے بھاگتا۔

زیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ عظیم ماں چار ہسپتالوں میں دھکے کھا کر جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی لیکن بے حس نظام سویا رہا۔ہمیں اسی ظلم اوراورزیادتی کے نظام کو ختم کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پیف سکالرز کی جانب سے ہمت اور عزم کی داستانوں کو انتہائی غور سے سنااورانہیں اپنے پاس بلاکر شاباش دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے تقریب میں اظہار خیال کرنے والے پیف سکالرز کے والدین کو بھی سٹیج پر بلایااوران سے ان کے بچوں کی تعلیم کے بارے میں گفتگو کی۔

وزیراعلیٰ نے پیف سکالرز کے والدین کے اس جذبے کو بھی سراہا جس کے تحت انہوںنے نامسائد حالات کے باوجود اپنے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم اشرافیہ کی میراث نہیں اورنہ ہی یہ کسی جج ،جرنیل ،سیاستدان ،افسراورتاجر کی میراث ہے بلکہ اس پر ان غریب بچے اوربچیوں کا پورا حق ہے جو ایک کمرے میں پورے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں ۔

پیف ہی ان غریب گھرانوں کے بچوں کا سہارا بنا ہے ۔ زیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں دھرنوں ،لاک ڈاؤن کرنے والے سیاستدانوں اورماضی کے کرپٹ حکمرانوںپر بھی تنقید کی اورکہا کہ یہ عناصر پاکستان کی ترقی میں روڑے اٹکاتے رہے ہیں۔ *تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے جب یہ ملی نغمہ پیش کیا کہ ’’ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں ‘‘تو ہال میں موجودتمام شرکاء نے دل کھول کر انہیں داد دی۔پیف سکالرزکی شرکاء نے کھڑے ہوکرحوصلہ افزائی کی ۔ ْ*وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے دوران مختلف مواقعوں پر اشعار بھی پڑھے اوران کی تشریح بھی کی۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے پیف سکالرز کے ساتھ ملکریہ ملی نغمہ گنگایا۔ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہے ،ہم ایک ہیں

متعلقہ عنوان :