آرمی چیف کی قندھاراورکابل میں دہشتگردحملوں کی شدید مذمت،گورنرسندھ کے انتقال ..
تازہ ترین : 1
آرمی چیف کی قندھاراورکابل میں دہشتگردحملوں کی شدید مذمت،گورنرسندھ ..

آرمی چیف کی قندھاراورکابل میں دہشتگردحملوں کی شدید مذمت،گورنرسندھ کے انتقال پراظہارافسوس

آرمی چیف کی گورنرسندھ کےسوگوارخاندان سے اظہارتعزیت،پاک فوج دہشتگردی کیخلاف افغان عوام اورفورسزکیساتھ ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ کابیان

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء):آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل اور قندھار میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پراظہارافسوس کیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل اورقندھار میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گورنرسندھ سعیدالزماں صدیقی کےانتقال پربھی اظہارافسوس کیا۔آرمی چیف نے سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اورجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 19:26:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں