وزیراعظم نوازشریف کاسعید الزماں صدیقی کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہار

سعیدالزمان صدیقی نےہمیشہ غیرجانبدارہوکرانصاف فراہم کیا،جسٹس سعید الزماں صدیقی اصولوں پرسمجھوتہ نہ کرنے والے انسان تھے،نوازشریف کاتعزیتی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 19:15

وزیراعظم نوازشریف کاسعید الزماں صدیقی کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرانہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس سعید الزماں صدیقی اصولوں پرسمجھوتہ نہ کرنے والے انسان تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پردکھ اور افسوس کااظہاربھی کیا۔نوازشریف کاکہنا ہے کہ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سعیدالزمان صدیقی کاغیرجمہوری قوتوں کیخلاف مزاحمت کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا۔سعیدالزمان صدیقی نےہمیشہ غیرجانبدارہوکرانصاف فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :