گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی انتقال کر گئے
تازہ ترین : 1
گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی انتقال کر گئے

گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی انتقال کر گئے

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی بدھ کے روز یہاں انتقال کرگئے۔ گورنر ہائوس کے ترجمان کے مطابق جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی نے 11 نومبر 2016ء کو صوبہ سندھ کے 31 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ مرحوم کی عمر79 برس تھی اور انہوں نے بیوہ اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم سعید الزمان صدیقی کو ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جگہ گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 20:41:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں