وزیراعظم محمد نواز شریف کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے ..
تازہ ترین : 1

وزیراعظم محمد نواز شریف کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو بدھ کو کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس (ر) صدیق الزماں صدیقی کی عدلیہ اور قانون کی عملداری کے میدان میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی ایک راست گو اور دیانتدار جج تھے جنہوں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور انصاف کی فراہمی میں غیر جانبدار رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کا غیر جمہوری عناصر کے خلاف مزاحمت کے حوالہ سے کردار اور اس ضمن میں قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 20:32:28

اپنی رائے کا اظہار کریں