اسلام آباد،برما پلازہ کی چھت سے گر نے سے وفاقی پولیس کا سابق اہلکار جاں بحق

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل

بدھ 11 جنوری 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع برما پلازہ کی چھت سے گر کر وفاقی پولیس کا سابق اہلکار جاں بحق ہو گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کا معطل اے ایس آئی علی رضا تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع برما پلازہ سے گر کر جاں بحق ہو گیا، پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف عمل ہے، جاں بحق ہونے والے سابق پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تاحال کسی بھی قسم کے موقف سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی تصدیق ہو سکتی ہے کہ واقعہ اتفاقیہ ہے یا کچھ اور معاملہ ہو سکتا ہے، واضح رہے کہ علی رضا برما پلازہ کھنہ پل کے قریب رہائش پذیر تھا جبکہ دوسری منزل سے گر کر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا، علی رضا لاہور کا رہائشی تھا اور وفاقی پولیس میں اے ایس آئی تھا بعدازاں محکمانہ کارروائی کے دوران ملازمت سے برکواست کر دیا گیا تھا۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :