کالج میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا
تازہ ترین : 1

کالج میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)کالج میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق اصغر مال کالج میں طلباء کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس پر جانی نامی نوجوان نے فائرنگ کر دی جس سے توقیر عباسی ولد ظفر عباسی شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ بنی پولیس کے مطابق ملزم جانی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کالج میں دو طلباء گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد توقیر عباسی نامی طالب علم کالج سے باہر آیا تو ملزم جانی نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں توقیر شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 20:01:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں