ْتعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے،ہم نے خیبرپختونخوا میںایچ ای سی کی13منصوبے شروع کیے،حکومت نے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا فیصلہ کیا ،چاہتے ہیں ہمارا ہر نوجوان اپنی بہترین صلاحیتیں ملکی ترقی کیلئے استعمال کرے

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا صوابی یونیورسٹی کیمپس کے نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 19:47

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے،ہم نے خیبرپختونخوا میںایچ ای سی کی13منصوبے شروع کیے،حکومت نے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،چاہتے ہیں ہمارا ہر نوجوان اپنی بہترین صلاحیتیں ملکی ترقی کیلئے استعمال کرے۔وہ بدھ کو صوابی یونیورسٹی کیمپس کے نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں 2010سے 2013تک ہائیرایجوکیشن کے تین منصوبے تھے،ہم نے خیبرپختونخواہ میں ایچ ای سی کے 13منصوبے شروع کیے،حکومت نے ہرضلع میںیونیورسٹی کیمپس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے،چاہتے ہیں ہمارا ہر نوجوان اپنی بہترین صلاحیتیں ملکی ترقی کیلئے استعمال کرے ملکی یونیورسٹیوں کو سمارٹ یونیورسٹیاں بنانے کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ آج کے دور میں لیپ ٹاپ تدریس کے عمل میں اہمیت اختیار کرگیاہے۔…(خ م)