ترقی کا راستہ روکنے والے جان لیں ہم رکنے والے نہیں،وزیراعظم

ماضی کی حکومتوں نے اقلیتوں کے ورثے کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا، ملک کے ساتھ ظلم کیا،قوم کو اندھیروں میں جھونک دیا ،بیروزگاری،غربت اور پسماندگی میں کمی آرہی ہے،پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے،خیبرپختونخوا میں موٹروے ہم بنارہے ہیں،نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنارہے ،وہ کہیں گے تو ان کے نام لکھ دیں گے،باباگورونانک اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرینگے،اقدامات کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کوا قلیت دوست ملک کے طور پر جانا جائے گا،پاکستان اقتصادی طور پر بحال ہوا ،عالمی ادارے معترف ہیں،پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،تمام مذاہب کے لوگ پاکستان کے دفاع،استحکام اور ترقی کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کر رہے ہیں،یہاں پر لوگ کیچڑ اچھالنے پر لگے ہوئے ہیں،جھوٹ بولنے اور بہتان لگانے والے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں وزیراعظم محمد نوازشریف کاکٹاس راج میں تقریب سے خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 19:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اقلیتوں کے ورثے کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا،ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا،قوم کو اندھیروں میں جھونک دیا،ترقی کا راستہ روکنے والے یہ جان لیں ہم رکنے والے نہیں،بیروزگاری،غربت اور پسماندگی میں کمی آرہی ہے،پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے،خیبرپختونخوا میں بھی موٹروے ہم بنارہے ہیں،نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنارہے،موٹروے ہم بنارہے ہیں،وہ کہیں گے تو ان کے نام لکھ دیں گے،باباگورونانک اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرینگے،اقدامات کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کوا قلیت دوست ملک کے طور پر جانا جائے گا،پاکستان اقتصادی طور پر بحال ہوا ہے،عالمی ادارے معترف ہیں،پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،تمام مذاہب کے لوگ پاکستان کے دفاع،استحکام اور ترقی کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کر رہے ہیں،یہاں پر لوگ کیچڑ اچھالنے پر لگے ہوئے ہیں،جھوٹ بولنے اور بہتان لگانے والے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

بدھ کوکٹاس راج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر مجھے بڑی خوشی ہے،کٹاس راج کے اس مقام پر آکے مجھے اور بھی خوشی ہورہی ہے،خواہش تھی کہ کٹاس راج میں اقلیتی برادری کی خدمت کیلئے آئوں،آثار قدیمہ کے حوالے سے کٹاس راج کو اہمیت حاصل ہے کٹاس راج کی تاریخ4ہزار سال قبل مسیح پرانی ہے،کٹاس راج چاروں تہذیبوں کا ایک سنگم ہے،آثار قدیمہ کے تحفظ اور تزئین و آرائش کیلئے تاریخی کام کیا جارہا ہے۔

نوازشریف نے کہاکہ کٹاس راج اجتماعی دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،تمام مذاہب کے لوگ پاکستان کے دفاع،استحکام اور ترقی کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کر رہے ہیں،مذہب سب کا اپنا اپنا لیکن انسانیت ہماری مشترکہ اساس ہے،ذاتی طور پر اقلیتوں کی خوشیوںمیں شریک ہوتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہماری خوشیاں اور دکھ اقلیتوں کے ساتھ سانجھے ہیں،یاتریوں کی میزبانی اور مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،باباگورونانک اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرینگے،اقدامات کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کوا قلیت دوست ملک کے طور پر جانا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ حضورؐ نے یثرب کے قبائل اور یہودیوں میں معاہدے کیے،نبی کریم ؐ نے بھی اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دی،حضورؐ نے حبشہ کے مسیحی بادشاہ کو بھی اچھے الفاظ میں یاد کیا،ہمارا ایمان ہے کہ اکثریت ہو یا اقلیت سب کے ساتھ مساوی سلوک کرنا ہے،تمام انبیائے کرام کو مانے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا،ہمیںتمام آسمانی کتابوں کا بھی احترام کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر مذہب چھوٹے بڑے کا احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے،آسمانی کتابوں کی رہنمائی میں ہم درست راستے پر چل سکتے ہیں،یہ محسوس کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم سب انسان ہیں،رنگ،نسل اور مذہب کے نام پر کبھی تفریق نہیں کرنی چاہیے،میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں جس میں تمام اقلیتیں بھی شامل ہیں،ایسے اقدامات کیے جائیں کہ مذہبی مقامات ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں،تمام مذاہب کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے اقلیتوں کے ورثے کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا،2013میں بجلی کی 12سی16گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ہمارے اقدامات کی بدولت آج لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے،ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا،قوم کو اندھیروں میں جھونک دیا،ترقی کا راستہ روکنے والے یہ جان لیں ہم رکنے والے نہیں،بیروزگاری،غربت اور پسماندگی میں کمی آرہی ہے،پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ چندماہ میں کراچی،حیدرآباد موٹروے تیار ہوجائے گی،خیبرپختونخوا میں بھی موٹروے ہم بنارہے ہیں،نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنارہے،موٹروے ہم بنارہے ہیں،وہ کہیں گے تو ان کے نام لکھ دیں گے،اللہ نے سارے ملک کی موٹرویز ہمارے ہاتھ سے بنوائی ہیں،گوادر کوئٹہ شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے،مسافت نصف رہ جائے گی،1999میںموٹروے بنائی،14سال میں کوئی موٹروے نہیں بنی،2013میں موٹرویز کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کیا،2013میں ملک میں دہشتگردی کے بے شمار واقعات ہوتے تھے،آج اللہ کا شکر ہے پاکستان میں دہشتگردی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اقتصادی طور پر بحال ہوا ہے،عالمی ادارے معترف ہیں،گزشتہ سال شرح نمو4.7تھی،آئندہ کچھ برسوں میں7 فیصد تک لے جائیںگے،کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں ہیں،امن و امان قائم ہواہے،اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں،ملک بھر میں 50ہسپتال تعمیر کیے جارہے ہیں ،اسلامی اصولوں پر عمل کرنا ایک سرمایہ کاری ہے،یہاں پر لوگ کیچڑ اچھالنے پر لگے ہوئے ہیں،جو روز نیا جھوٹ بولتے ہیں،جھوٹ بولنے اور بہتان لگانے والے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں،کچھ لوگ جھوٹ اور تہمت بھی لگاتے ہیں۔

تقریب سے وفاقی وزیرمذہبی سردار محمد یوسف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں وزیراعظم کو سووینئر پیش کیا گیا۔قبل ازیں وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہندوئوں کے مقدس مقام امرت جل کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا،فلٹریشن پلانٹ یونٹ سے مذہبی رسومات کیلئے آنے والے ہندئوں کو صاف پانی میسر ہوگا۔وزیراعظم نے کٹاس راج میں پودا بھی لگایا۔اس سے قبل وزیراعظم محمد نوازشریف تقریب میں شرکت کیلئے کٹاس راج پہنچے تو وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے کٹاس راج میں ہندوئوں کے تاریخی مندر کے مختلف حصے دیکھے۔…(خ م)