پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے
تازہ ترین : 1

پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان کے شہروں کابل اور قندھار میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے شہروں کابل اور قندھار میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ …(رانا)
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 18:47:36

اپنی رائے کا اظہار کریں