وزیر دفاع خواجہ آصف نے جو انٹرویو میں کہا وہی سینٹ میں بیان دیاان کا حکومت کا موقف ہے‘ جنرل راحیل شریف سعودی عرب عمرہ کرنے گئے تھے‘جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی بارے بات ہوئی ہے‘ جو بھی معاملات فائنل ہوئے وہ حکومت کے پاس آئیں گے تو اس پر فیصلہ کیا جائے گا

وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا سابق آرمی چیف کی اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کے معاملے پر بیان

بدھ 11 جنوری 2017 18:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے جو انٹرویو میں کہا وہی سینٹ میں بیان دیا۔ وزیر دفاع کا بیان حکومت کا موقف ہے۔ جنرل راحیل شریف سعودی عرب عمرہ کرنے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سابق آرمی چیف کی اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان و زیر اعظم نے کہاکہ خواجہ آصف کا سینٹ میں بیان ہی حکومت کا موقف ہے۔

جنرل راحیل شریف سعودی عرب عمرہ کرنے گئے تھے۔ خواجہ آصف کے انٹرویو میں اور سینٹ کے بیان میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے این او سی مانگا گیا تو اس معاملہ پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ جو بھی معاملات فائنل ہوئے وہ حکومت کے پاس آئیں گے تو اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔