اومان کی سٹیٹ کونسل کے چیئرمین آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

بدھ 11 جنوری 2017 18:32

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) اومان کی سٹیٹ کونسل کے چیئرمین آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وفد پاکستان میں قیام کے دوران مختلف حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ یہ وفد سینٹ آف پاکستان کا مہمان ہوگا۔ وفد جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا بھی مشاہدہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :